Home Uncategorized حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی بھی عارضی ثابت ہوگی ، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی بھی عارضی ثابت ہوگی ، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

Share
Share

تل ابیب:حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ یہ تعیناتی بھی عارضی ثابت ہوگی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے نعیم قاسم کے حزب اللہ کا سربراہ بننے پر کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ نئے سربراہ بھی زیادہ عرصے تک نہیں رہیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کی تصویر اور سربراہی کے اعلامیے کو شیئر کرتے ہوئے کہی۔

یوو گیلنٹ نے اپنی یہ ٹوئٹ عبرانی زبان میں کی جو کہ اسرائیل کی قومی زبان ہے۔ جس پر اسرائیلی صارفین نے بھی حزب اللہ کے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی کو سراہا۔

حیران کن طور پر ضابطہ اخلاق کی اس سنگین خلاف ورزی پر بھی یہ ٹوئٹ حذف نہیں کی گئی۔ جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانبداری کا کھل کر اظہار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے جس کے بعد ان کے جانشین کے طور پر ہاشم صفی الدین کا نام زیر گردش تھا۔

تاہم 27 ستمبر کو ایک حملے میں اسرائیلی فوج نے ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کردیا جو شہادت کے وقت ایک زیر زمین سرنگ میں موجود تھے۔

حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی شہادتوں کے بعد حزب اللہ نے قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو ہی نیا سربراہ چْن لیا جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی دھمکیوں اور حسن نصر اللہ ، ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد نعیم قاسم ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی طیارے میں تہران منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی سربراہی کا اعلان کیا گیا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...