Home سیاست ‎مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،آرمی چیف

‎مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،آرمی چیف

Share
Share

‎پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کاکہناہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے اپنے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

‎آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب تربیتی علاقے میں فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو مشق شمشیر سحر کے بارے میں بریف کیا گیا۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شمشیرِ صحرمشق کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بڑھانا تھا۔

‎آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ اس مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔ جو جنگ کے دوران دشمن کی مواصلاتی صلاحیتوں اور ڈس انفارمیشن مہم کو دبانے کے لیے درکار تھے۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔ مشق میں شریک فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی۔

‎آرمی چیف کاکہناتھاکہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے، اپنے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

‎ قبل ازیں فیلڈ ایریا پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...