Home نیوز پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کی خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی کر دی۔اے ڈی بی کاکہناہے کہ اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی آمیدہے، جس کی شرح 25 سے کم ہوکر 15 فیصد تک آجائے گی۔ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار ہے ،پاکستان خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

رواں مالی سال پاکستان میں زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے، تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے لیکن آئندہ مالی سال شرح 15 فیصد تک آ جائے گی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بھی آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی شعبے کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی،ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی ،برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...