Home نیوز پاکستان ‎ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر طلب

‎ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر طلب

Share
Share

‎اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر کو 3 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ایکس رائے کے اظہار کا پلیٹ فارم ہے ، کسی قاعدے قانون کے تحت ہی آپ قدغن لگا سکتے ہیں۔اس کے لیے جینوئن وجوہات ہونی چاہئیں ،اسٹیٹ سیکورٹی یا نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہو تو صورتحال مختلف ہے

‎اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی اے کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا یا گیا۔

‎پی ٹی اے کے وکیل نے بند لفافے میں ایک لیٹر پیش کر کے کہا کہ یہ صرف عدالت کے دیکھنے کے لیے ہے۔ چیف جسٹس نے لیٹر پڑھ کر کہا اس میں توکچھ بھی نہیں۔پٹیشنر کے وکیل کو بھی دکھا دیں۔
‎ درخواست گزار کے وکیل سردار مصروف نے کہا یہ لیٹر تو پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا اسی لیٹر کی وجہ سے ایکس پر پابندی لگائی ہے کیونکہ ہم اس پر عمل کے پابند ہیں، جواب تو وزارت داخلہ نے دینا ہے۔

‎چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ پٹیشن بہت لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے جو ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں۔ جو کچھ لکھ جاتا ہے شاید کسی کو پسند نا آئے عدلیہ کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھا جاتا ہے۔پچھلے بیس تیس سال میں چیزیں تبدیل ہوئیں ،کسی قاعدے قانون کے تحت ہی آپ قدغن لگا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...