Home نیوز پاکستان بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس کی جانب سے دیا گیا اراضی کا تحفہ قبول کرلیا

بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس کی جانب سے دیا گیا اراضی کا تحفہ قبول کرلیا

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے بھائی قاضی عظمت کی جانب سے دیا گیا اراضی کا تحفہ قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی پر عوامی فلاح کے لیے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا جس میں سیاحوں اور طلبا کے لیے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔ ماحولیاتی سینٹر میں نمائشی ہال، ٹورسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے۔تحفتاً دی گئی 31 ہزار 680 مربع فٹ اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے متصل ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے پانچ کنال سے زائد اراضی بلوچستان حکومت کو تحفے میں دینے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔

خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کی گئی تھیں۔خط میں لکھا تھا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...