Home سیاست تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا،خواجہ آصف

تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا،خواجہ آصف

Share
Share

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار نہیں تھا. عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا

پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی عمران خان فوجْ پر غلط الزامات لگا رہے ہیں. عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں. عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے. تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی. اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا. تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بندے اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے ، نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے ۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...