Home Uncategorized چمگادڑ جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرارہوگئی

چمگادڑ جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرارہوگئی

Share
Share

 

جرمنی کے چڑیا گھر میں ایک چمگادڑ گھومنے آئی خاتون کے کپڑوں میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

 

30 سالہ ایلینا اوفیلے نے بتایا کہ وہ اور ان کا جوان بیٹا گزشتہ ہفتے جنوب مغربی جرمنی کے کارلسروے چڑیا گھر میں چمکادڑ کے غار سے گزرے اور جب وہ واپس گھر پہنچیں تو جب انہوں نے اپنی جیکٹ اتاری تو ایک چمکادڑ فرش پر گری۔

 

ایلینا نے جانوروں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا اور چمگادڑ کو ایک ڈبے میں شہد کے پانی اور ایک کیلے کے ساتھ رات بھر رکھ دیا تاکہ اسے کھلایا جائے اور آرام دہ رہے۔

 

ایلینا کے شوہر اور بیٹے نے اگلے دن چمکادڑ کو چڑیا گھر کو واپس کر دیا۔

 

چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ چمگادڑ اپنے مسکن میں واپس آ گئی ہے اور وہ ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چمگادڑ چڑیا گھر سے کسی مہمان کے ساتھ چھپ کر فرار ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...