Home سیاست ‎حکومت کا بڑا فیصلہ ، پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے

‎حکومت کا بڑا فیصلہ ، پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے

Share
Share

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے، موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا، غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔

ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان اور فواد چودھری کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...