Home Uncategorized گھریلو ملازمین سے کم اجرت پر کام اور ناروا سلوک پر ارب پتی خاندان گرفت میں آگیا

گھریلو ملازمین سے کم اجرت پر کام اور ناروا سلوک پر ارب پتی خاندان گرفت میں آگیا

Share
Share

جنیوا: سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے برطانیہ کے ارب پتی خاندان کے خلاف گھریلو ملازمین کے استحصال کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اثر و رسوخ رکھنے والے اربوں پتی خاندان پر الزام تھا کہ وہ صرف 8 ڈالرز تنخواہ پر گھریلو ملازمین سے 18، 18 گھنٹے مشقت لیتے تھے۔

اس خاندان پر یہ الزام بھی تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے ذریعے گھریلو ملازمین حاصل کرتے تھے۔ یہ ملازمین غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث اس خاندان کا ظلم سہنے پر مجبور تھے۔

عدالت میں ہونے والی سماعتوں میں 37 ارب پاؤنڈز کی جائیداد کے مالک اس ہندوجا خاندان پر انسانی اسمگلنگ اور گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام ثابت ہوگیا۔

جس پر سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے ارب پتی برطانوی تاجر پرکاش ہندوجا اور ان کی اہلیہ کو ساڑھے چار چار سال اور دو بیٹوں اور بہو کو چار چار سال قید کی سزا سنا دی۔

سزا پانے والے پرکارش، ہندوجا گروپ یورپ کے چیئرمین ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...