Home Uncategorized صہیونی فورسزکی غزہ میں خونریزی بدستور جاری، مزید 89 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

صہیونی فورسزکی غزہ میں خونریزی بدستور جاری، مزید 89 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

Share
Share

غزہ:اسرائیل کا غزہ اور مغربی کنارے ظلم و جبر نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید جبکہ 205 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں اسرائیلی حملوں میں 20 افرادشہید ہوئے، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے گھروں پر حملوں میں سات 7 فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق رفاہ میں بھی صیہونی فورسز کی بمباری سے 2فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 20 کو گرفتار کر لیا گیا، جنین میں بھی بمباری سے دو فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، جس سے مجموعی طور پر41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں بچے اورخواتین میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...