Home نیوز پاکستان اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والا بم ناکام بنا دیاگیا

اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والا بم ناکام بنا دیاگیا

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔ ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنایا گیا۔

اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ کردیا

بم کی اطلاع ملتے ہی بی ڈی سکوارڈ موقع پر پہنچ گیا پولیس نے مشکوک ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی اور ڈیوائس کو کھیت میں لے جا کر رکھ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا فوری طلب کیا گیا۔بعدازاں بارود بچاوٴ حفاظتی کٹ میں ملبوس سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل عملے نے بم ناکارہ بنایا۔

کمانڈر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنایا گیا، بم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر رکھا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے ساتھ یہ بم رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب آج سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت تھی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر سے اڈیالہ جیل پہنچے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...