Home Uncategorized دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

Share
Share

جھانسی: بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔دلہن کرشنا راجپوت نے کہا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی ہے ۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔

کرشنا راجپوت بیچلرآف آرٹس (بی اے) فائنل کی طالبہ ہیں اور ان کا سوشیالوجی کا پرچہ شادی والے دن تھا۔

دلہن کرشنا راجپوت نے کہا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی۔ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی۔ دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...