Home Uncategorized برطانوی حکومت نے فیملی ارکان کو برطانیہ لانے کیلئے آمدن کی حد کم کردی

برطانوی حکومت نے فیملی ارکان کو برطانیہ لانے کیلئے آمدن کی حد کم کردی

Share
Share

لندن:برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے فیملی ارکان کو لانے کیلئے آمدن کی حد کم دی۔

برطانوی حکومت نے فیملی ارکان کو برطانیہ لانے کیلئے آمدن کی حد کم کرتے ہوئے اسے 38 ہزار 700 پاؤنڈ سے کم کر کے 29 ہزار پاؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024ء سے ہو گا۔

رواں ماہ ہی برطانیہ نے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے شرائط سخت کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کر دی تھی، ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزے پر آنے والوں کو زیادہ تنخواہ کی حد سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

ہوم سیکرٹری کا نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امیگریشن ہیلتھ سرچارج 624 سے بڑھا کر 1,035 پاؤنڈ کر دیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو والدین اور بچے لانے کی اجازت نہیں ہو گی، جنوری سے غیر ملکی طلبہ قریبی لواحقین کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن سے قبل تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا کیونکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہونے والے افراد حکومت کیلئے سردرد بنے ہوئے ہیں، رواں برس جون تک 52,530 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...