Home Uncategorized برطانوی وزیراعظم کااسرائیلی ہم منصب سے رابطہ ،غزہ جنگ پر اظہار مایوسی

برطانوی وزیراعظم کااسرائیلی ہم منصب سے رابطہ ،غزہ جنگ پر اظہار مایوسی

Share
Share

لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم رشی سونک کے دفتر (ڈاوٴننگ سٹریٹ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کی جس میں انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے پر مایوسی کا اظہار کیا جس سے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو گئی تھی۔

دونوں رہنماوٴں نے بقیہ تمام یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں باقی ماندہ برطانوی شہریوں کو جانے کی اجازت دینے کے لیے فوری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سونک کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ احتیاط برتے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ برطانیہ شرقِ اوسط میں طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوجی بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

ادھر خبررساں ادارے کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں اب بھی کم از کم 138 یرغمالی موجود ہیں۔

اسرائیلی اخبارنے اسرائیلی مسلح افواج کیترجمان ڈینیل ہگاری کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں 138 افراد اب بھی یرغمال ہیں جن میں 20 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...