Home نیوز پاکستان بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں رعایت کی تجویز

بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں رعایت کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل کے خام مال پر ٹیکسوں، درآمد اور ڈیوٹی میں رعایت کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹ اور اس سے منسلک آلات اور سولر پینلز و انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایت دینے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سولر کی ملک کی مقامی ضرورت بھی پوری ہوسکے گی اور برآمد بھی کیا جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کے لیے 253 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...