Home سیاست ‎پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا

‎پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا

Share
Share

‎لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔
‎اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔
‎اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 کی منظوری لی جائے گی۔

‎کابینہ آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے اخراجات کی بھی منظوری دے گی۔

‎صوبائی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔ صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ 8 کلب کمیٹی روم میں ہوگا۔

‎اجلاس دن 11 بجے منعقد ہوگا، کابینہ سے بجٹ کی منظوری کے بعد آج دوپہر پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...