Home sticky post 6 ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد ریکارڈکی گئی۔

وزارت خزانہ نے مارچ کے مہینے کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

Share
Related Articles

جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر...

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام، ٹیکس استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، محمد اورنگزیب

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی...

ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے،ملک کو اندر سے مضبوط کریں، علیمہ خان

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا...