Home سیاست نگران وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا

نگران وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، ایوان صدر میں نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں وزرا نے حلف اٹھایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزرا سےعہدے کا حلف لیا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

احمد عرفان اسلم وزیر قانون، ڈاکٹر عمر سیف وفاقی وزیر آئی ٹی، شاہد اشرف تارڑ وزیر مواصلات، لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر وزیر دفاع، شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ ہوں گے۔

ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت، عتیق احمد وزیر مذہبی امور، جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات، جمال شاہ وزیر ثقافت ہوں گے۔

مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی بطور وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...