Home نیوز پاکستان نگران حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پرایک اور بڑا پٹرول بم گرادیا

نگران حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پرایک اور بڑا پٹرول بم گرادیا

Share
Share

اسلام آباد: نگران حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26.02فیصد فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول 26.02 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.34 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔قیمتوں میں اضافہ اگلے پندرہ روز کیلئے کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت305.36 روپے سے بڑھ کر331.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت311.84 روپے سے بڑھ کر329.18 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...