Home سیاست نگران وزیراعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

نگران وزیراعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...