Home سیاست پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں، دفترخارجہ

پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں، دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے پاکستان ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور پاکستان ٹیم کو سیکورٹی اور سازگار ماحول فراہم کرنا بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے کاز کی حمایت کرتے ہیں۔ کابینہ نے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں سے امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ پاکستان او ا?ئی سی کا مستقل رکن ہے اور اس معاملے پر او ا?ئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کی کوشش کررہا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی افغان شہریوں اور مہاجرین کے خلاف یکم نومبر سے کارروائی کرے گا۔ پاکستانی امیگریشن اور دیگر ریاستی قوانین کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر افغان حکومت کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...