Home sticky post چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ ٹو اب بنچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔
ادھر سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب کل ہو گی۔
حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی، وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...