Home نیوز پاکستان آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

Share
Share

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی۔

قومی ہیرو ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب (جی ایچ کیو) جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوگی، تقریب کے انعقاد کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...