کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔
کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ ا?ئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
انہوں نے قلات آپریشن کے دوران 23 خوارج جہنم واصل ہوئے، 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج کے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،ہسپتال سے ہو کر آیا ہوں، زخمی جوانوں کے حوصلے بلند تھے، زخمی جوانوں کا کہنا تھا جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا تو کرتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالارکی لیڈرشپ میں سکیورٹی ادارے فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں، پورا ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، آج قوم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کے سپوت اپنے خون سیماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہیہیں، میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا ،یہ تفرقہ اور سیاست کا وقت نہیں ہے۔