Home سیاست آرمی چیف سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

Share
Share

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرسے قطر کی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...