Home sticky post ملک بھر کی مساجد میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر کی مساجد میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

Share
Share

رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہو رہا ہے ملک بھر میں لوگ آج سے اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہورہاہے جب کہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور داتا دربار کی مسجد میں بھی پہنچے ہیں تاہم داتاؒ دربار میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیب اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

معتکفین کے تصویر اور کوائف والے آئی ڈی کارڈ بنائے جائیں گے، کارڈ کے بغیر کسی بھی معتکف کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معتکفین کےلئے سحری و افطاری کے انتظامات مخیر حضرات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فورڈ اتھارٹی کی ٹیمیں باقاعدہ کھانے پینے کی چیزوں کی چیکنگ کریں گی۔

معتکفین کی سہولت کےلئے اعتکاف ہال میں باقاعدہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہوگا۔ دربار شریف کے داخلہ و باہر نکلنے والے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ جامع مسجد داتا دربار میں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ہمارے بہادر جوانوں نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق دیا کہ دنیا یاد رکھے گی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ...

جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے...

پاک بھارت جنگ بندی، اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران، برطانیہ، جرمنی کا خیرمقدم

پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران،...

جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی حکام

نئی دہلی:بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں...