Home Uncategorized چینی کمپنی بھی آئی فون کے مقابلے اپنا فون لے آئی

چینی کمپنی بھی آئی فون کے مقابلے اپنا فون لے آئی

Share
Share

بیجنگ: سمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا آئی فون اور سام سنگ کے مقابلے کا ’ون پلس 12‘ متعارف کرا دیا۔

پہلے سے ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ کمپنی ’ون پلس 12‘ میں طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرے دے گی، اسی طرح کمپنی نے صارفین کی توقعات کے عین مطابق فون میں اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل کیمرا دیئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کمپنی نے بیٹری میں بھی روایات سے ہٹ کر دو سیل دیئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ فون کی بیٹری بھی دگنی طاقت کی حامل ہے۔

ون پلس 12‘ کو 6.82 انچ سکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے دو 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسنیپ ڈریگن 8 کی تھرڈ جنریشن چپ سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جبکہ دوسرا 50 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا دیا گیا ہے،اسی طرح فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمروں میں سونی کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور تمام کیمروں کی استعداد دگنی ہے، یعنی 32 میگا پکسل کیمرا 64 میگا پکسل کی طرح کا کام کرے گا۔

ون پلس 12 میں 5400 ایم اے ایچ کی ڈبل سیل بیٹری دی گئی ہے جب کہ اس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر دیئے جانے سمیت اس میں وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو مختلف رنگوں میں متعارف کرایا ہے اور ابتدائی طور پر اسے صرف چین میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

ون پلس 12 کے 12 جی بی ماڈل کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار جبکہ 24 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 33 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

ادھر ون پلس 12 کو فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...