Home highlight پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے،صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے،صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں، کراچی کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔
لاہور بھر میں بھی چرچز کو سجا دیا گیا، خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے گرجا گھروں کا رخ کیا، مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف رہی، سکیورٹی کے انتظامات سخت رہے۔
دوسری جانب صدر اور وزیراعظم نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار امید، امن اور ہمدردی کاپیغام لے کر آتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اہل وطن کو اس تہوار کی روایتی خوشیاں مبارک ہوں، دعاگو ہیں یہ کرسمس امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، مسیحی بھائی پاکستان میں فعال، مثبت اور پر امن برادری کی حیثیت سے قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم کے شانہ بشانہ انکی قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
افواج پاکستان نے بھی ملک کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی میں مسیحی برداری کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...