Home sticky post 5 معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر کیا۔

قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد اور دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے، تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی، ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...