Home سیاست آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے،مریم اورنگزیب

آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے،مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا، ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئے گئے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے ، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں، سکرین کی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینما ہاؤسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے ، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے،نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے ، گزشتہ 30سال کے دوران سینما ہاوسز پٹرول پمپ بن گئے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ٹریننگ لیب نہیں ہے، ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ ٹریننگ لیب کا قیام کیا گیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ علاقائی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،انڈسٹری کو بحال کرنے کیلئے حکومت نئی فلم پالیسی لیکر آئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے ، یہ اقدامات اس لیے کررہے ہیں تاکہ کوئی 9مئی کا سانحہ دوبارہ نہ ہو ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...