Home Uncategorized اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا، لائیڈ آسٹن

اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا، لائیڈ آسٹن

Share
Share

واشنگٹن : امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کیاہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد بارے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی، امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہو گی۔

لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے، اسرائیلی ا?رمی چیف نے بھی لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانبلبنان اسرائیل تنازع پر فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی تجویز دی گئی ، یورپی یونین ، آسٹریلیا، کینیڈا، اٹلی ، جرمنی ، جاپان اور قطر نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...