Home نیوز پاکستان پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات، قدرت کے حسیں مناظر سے مالامال پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے۔

تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات، قدرت کے حسیں مناظر سے مالامال پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے اوپن ویزا پالیسی کے تحت 126 ممالک کے سیاحوں کو 48 گھنٹے میں مفت ویزا کی سہولت میسر ہے۔

پاکستان میں رواں برس اندرون ملک سیاحت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح ملکی معیشت میں 1.6 ملین امریکی ڈالر کا حصہ ڈال رہے ہیں۔

رواں سال سیاحت کا عالمی دن ٹورزم اینڈ پیس کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے اسلام باد میں بین الاقوامی ٹورزم انوسٹمنٹ ایکسپو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سیاحت سے وابستہ کمپنیوں اور افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

ایکسپو میں ملائیشیا، ترکمانستان، آذربائیجان سمیت مختلف سفارتخانوں نے بھی شرکت کی اور اپنی سیاحت سے روشناس کروایا۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...