Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اسیری کاایک سال ،اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اسیری کاایک سال ،اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Share
Share

راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی رہنماوٴں اور وکلا سے 100 سے زائد ملاقاتیں کیں۔

عمران خان نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے سماعتوں کے دوران عدالت میں گزارے۔ اسی طرح ایک سال میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے جب کہ بانی پی ٹی آئی ان 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف نے 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت کی۔ اسی دورانیے میں انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گی۔

جیل ذرائع کے مطابق 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔ 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...