اسلام آباد:پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ شہری ملک بھر میں کسی بھی دفتر سے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، پاسپورٹ دفاتر کسی بھی پاکستانی شہری کو رہائشی پتے کی بنیاد پر پاسپورٹ فراہمی سے انکار نہیں کر سکتے۔