Home نیوز پاکستان پاسپورٹ کے لئے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم

پاسپورٹ کے لئے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم

Share
Share

اسلام آباد:پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ شہری ملک بھر میں کسی بھی دفتر سے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، پاسپورٹ دفاتر کسی بھی پاکستانی شہری کو رہائشی پتے کی بنیاد پر پاسپورٹ فراہمی سے انکار نہیں کر سکتے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...