Home سیاست آئینی ترمیم معاملہ ،جاتی امراء میں تین بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی

آئینی ترمیم معاملہ ،جاتی امراء میں تین بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی

Share
Share

لاہور:26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ ،حکمران اتحاد کی کوششیں تیز ، جاتی امراء لاہور میں تین بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی۔

آئینی ترامیم کے معاملے پر نواز شریف، شہباز شریف، فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے جاتی امرا میں آج رات دعوت کااہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی اتحاد مولانافضل الرحمٰن کے ساتھ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق رائے پید اکرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مولافضل الرحمٰن اور آزاد اراکین کو ساتھ ملاکر 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولافضل الرحمان اورآزاداراکین کو ساتھ ملاکرکل مجوزہ آئینی ترامیم منظوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس کل طلب کرلیے ہیں، جن میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...