اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل حتمی مرحلہ میں داخل ہوگیا۔وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں ملاقات طے ہو گئی ہے دونوں راہنماؤں میں ملاقات آج جمعرات کو سہ پہر ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہاپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے وزیر اعظم آفس نے رابطہ کیا ہے۔ ملاقات کے لئے سہ پہر اڑھائی بجے ملاقات کا وقت تجویز کیا گیا ہے ۔