Home سیاست ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے،گورنر پنجاب

ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے،گورنر پنجاب

Share
Share

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، بار بار الیکشن کروانے سے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا ورنہ دونوں کا نقصان ہو گا، سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہو گا، ن لیگ تمام تحفظات کے باوجود چاہتی ہے کہ یہ حکومت چلے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سے کوئی بھی سو فیصد ٹھیک نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست دان اپنی نالائقیاں ٹھیک کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کل سولر سسٹم بانٹنا شروع نہیں کئے بلکہ بہت پہلے کہا تھا کہ سولر سسٹم عوام کو دیں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...