Home سیاست ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، مریم اورنگزیب

ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ نے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت جبکہ پی ٹی آئی نے حمایت کی، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں، باہر نکل کر چیخیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ تک گئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل میں لکھا میری پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اصل میں نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، تم نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، ووٹ ایک بار پھر اچھے دن واپس لانے کیلئے دیا جائے، قائد ن لیگ پہلے کی طرح مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کے عوام کیساتھ ملکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...