Home سیاست جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا،وزیراعظم

جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا،وزیراعظم

Share
Share

گوادر:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے لگ گئے، ریکوڈک کیس میں اربوں جھونک دیئے گئے لیکن عوام کو دمڑی کا فائدہ نہیں ہوا۔

گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے چین، سعودی عرب نے بہت مدد کی، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر نے برے وقت میں ساتھ دیا، اپنے خیر خواہوں کا احساس کرنا ہمارا فرض ہے، جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار جون 2022 کو گوادر کا دورہ کیا تھا، بلوچستان بہت پیارا صوبہ ہے، اسے یکسر بھلا دیا گیا ہے، نواز شریف دور میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت کام ہوئے، نواز شریف دور میں جو منصوبے شروع کیے ماضی کی حکومت نے انہیں التوا کا شکار کیا، بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سیلاب آیا تو بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا، وفاق نے صوبے کے سیلاب متاثرین کو فی کس 25 ہزار امداد دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے پیسے دیئے گئے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے لگ گئے، ریکوڈک کیس میں اربوں جھونک دیئے گئے لیکن عوام کو دمڑی کا فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے شہریوں کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں، گوادر پورٹ بن گیا مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے، گوادر کا شمار دنیا کے گہرے ترین سمندروں میں شمار ہوتا ہے، گوادر میں بڑے سے بڑے وزنی جہاز آ سکتے ہیں، بلوچستان میں دوست ممالک کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، صوبے میں سرمایہ کاری دوست ممالک سے آنی ہے، سرمایہ کاری کرنے والوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر سرمایہ کاری کیلئے کوئی نہیں آئے گا، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام نہ آئے، گزشتہ چار سالوں میں ایک لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آیا، ہمارے پندرہ ماہ میں 6 لاکھ ٹن سامان گوادر پورٹ پر آچکا، پورٹ پر جہاز آئیں گے تو فائدہ گوادر کے عوام کو ہو گا، سابق حکومت کو بلوچستان کی ترقی گوارا نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان پیچھے رہ گیا اسے ترقی کی دوڑ میں آگے لیکر جانا ہے، بلوچستان کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کا کوٹہ 14 فیصد رکھا گیا ہے، اگلے سال بلوچستان کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کوٹہ 18 فیصد کرنے کا اعلان کرتا ہوں، گوادر میں صاف پانی کا منصوبہ 2015 سے کھٹائی میں پڑا تھا، نواز شریف دور میں صاف پانی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، پانی کا منصوبہ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2015 کے بعد گوادر کے سمندر کی صفائی نہیں کی گئی، ہم نے ہنگامی بنیادوں پر گوادر بندرگاہ کی صفائی کا عمل شروع کیا، گزشتہ چار سالوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ماضی کی حکومت نے گوادر میں برآمدی زون کی تعمیر میں انتہائی غفلت برتی، گزشتہ حکومت میں لیپ ٹاپ دینے کی نہیں بلکہ انڈے، کٹوں کی باتیں ہوئیں، ہم نے لیپ ٹاپ منصوبے کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے مدد کے دوران کوئی شرط نہیں رکھی، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں کام آئے، چینی بینک نے قرضے کو دوبارہ رول اوور کر دیا، ایران نے 100 میگاواٹ بجلی گوادر کو ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی، مخلوط حکومت نے گوادر کیلئے بے پناہ کام کیا، گوادر سے پاکستان کی معاشی ترقی کا ایک اور دور شروع ہو گا، مستقبل میں گوادر دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی بندرگاہ بنے گی۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...