Home سیاست کریک ڈاوٴن کا سلسلہ نہ تھم سکا،پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشیدبھی گرفتار

کریک ڈاوٴن کا سلسلہ نہ تھم سکا،پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشیدبھی گرفتار

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاوٴن نے گرفتار کیا۔

میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اعلیٰ قیادت سمیت متعدد رہنماوٴں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...