Home نیوز پاکستان اعلیٰ تعلیم کا بحران سراٹھانےلگا،ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر سے محروم

اعلیٰ تعلیم کا بحران سراٹھانےلگا،ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر سے محروم

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھرکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کا بحران سراٹھانےلگا، ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر یا ریکٹر کے بغیر چل رہی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی 29، خیبرپختونخوا کی 22، بلوچستان کی 5، سندھ کی 3 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور تعلیمی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں کی اکثریت عارضی بنیادوں پر چلنے سے کئی اعلیٰ تعلیمی امور کو بھی شدید دھچکا لگا ہے، ایچ ای سی کی بار بار یاد دہانی بھی صوبوں کیلئےغیر مؤثررہی، پنجاب میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے کمیٹی یکم جون کو بنائی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلے ہفتے تک تعیناتیوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں گورنراوروزیراعلیٰ کی رسہ کشی مستقل تعیناتیوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...