Home سیاست وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے،بیرسٹر سیف

وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور :مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...