Home Uncategorized بچوں کی تاریخ پیدائش نے شہری کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

بچوں کی تاریخ پیدائش نے شہری کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

Share
Share

ابوظہبی: بچے ماں باپ کیلئے خوشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن خوش قسمت شخص کے بچوں کی تاریخ پیدائش نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے راجیو جو 10 سالوں سے متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں بغرض روزگار مقیم ہے اور ایک آرکیٹیکچرل فرم میں کام کرتا ہے، یہ شخص اپنی قسمت بدلنے کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے متواتر بگ ٹکٹ ڈرا میں حصہ لے رہا تھا لیکن اس کے من کی مُراد بَر نہیں آ رہی تھی۔

اس سال راجیو نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور اپنے دو بچوں کی تاریخ پیدائش 7 اور 13 کی مناسبت سے ان ہی نمبروں کے قرعہ اندازی کے ٹکٹوں کا انتخاب کیا اور یہ انتخاب انہیں 15 ملین درہم (33 کروڑ بھارتی روپے) کا مالک بنا گیا۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ راجیو کے پاس اس مرتبہ لاٹری کے چھ ٹکٹ تھے تاہم انہیں حیران کن طور پر جیت کمپلیمینٹری ٹکٹ سے ملی۔

راجیو نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ 3 سالوں سے ٹکٹ خرید رہا ہوں اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے لاٹری جیتی ہے، اس بار میں اور میری اہلیہ نے 7 اور 13 نمبروں کے ٹکٹوں کا انتخاب کیا تھا جو کہ ہمارے بچوں کی تاریخ پیدائش ہیں۔

راجیو نے یہ بھی کہا کہ اسے بِگ ٹکٹ سے خاص پیشکش ہوئی، اس نے دو ٹکٹ خریدے اور مفت میں چار ٹکٹ ملے۔

خیال رہے اس ٹکٹ کو راجیو سمیت دیگر 19 امیدواروں کے درمیان مساوی تقسیم کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...