Home سیاست بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار،پیپلز پارٹی نے مطالبات منظوری تک غیر مشروط حمایت سے معذرت کرلی

بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار،پیپلز پارٹی نے مطالبات منظوری تک غیر مشروط حمایت سے معذرت کرلی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک غیر مشروط حمایت سے معذرت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز نہیں رہی، جس پر پیپلزپارٹی نے مطالبات منظوری تک بجٹ کی غیر مشروط حمایت سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کو بجٹ اجلاس میں شرکت اور بجٹ پر ووٹ کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ پیپلزپارٹی مطالبات کے حوالے سے سابقہ پوزیشن پر موجود ہے۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کو مطالبات منظوری کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار ہے۔ پارٹی نے آج کے بجٹ اجلاس کے لیے 4 ایم این ایز کو نامزد کیا ہے۔ شازیہ مری، نفیسہ شاہ، مرزا اختیار بیگ اور شگفتہ جمانی بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ادھر حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی بیٹھک آج پھر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی۔ پنجاب کے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ملاقات آج دوپہر 2 بجے ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف شامل ہیں۔ پنجاب سے ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی پیپلز پارٹی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف ہوں گے۔ کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...