Home نیوز پاکستان پنجاب کی نگران حکومت کا مظاہرے میں گرفتار خاتون کو شوہر کے انتقال پر بیٹیوں سمیت رہا کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی نگران حکومت کا مظاہرے میں گرفتار خاتون کو شوہر کے انتقال پر بیٹیوں سمیت رہا کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حراست کے خلاف لبرٹی میں مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کو شوہر کے انتقال کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے دو بیٹیوں سمیت رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خاتون اور بیٹیوں کو جلد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہی رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرکے خاتون اور بیٹیوں کو آج ہی رہا کیا جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ مظاہرے کے دوران خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...