Home سیاست الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی و سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط کا معاملہ زیر غور آیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے خطوط سے متعلق قانونی پہلووٴں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دو،دو خطوط لکھے ہیں، سپیکرز نے اپنے دونوں خطوط میں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیرنتیجہ ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں سپیکرز کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ممبرسندھ نثاردرانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمدجتوئی شریک نہ ہوئے، کمیشن دوسینئرممبران کی عدم شرکت کے باعث کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو دو، دو خطوط لکھے تھے جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

عسکری تنصیبات پر حملوں کاکیس،سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر...

ملٹری ٹرائل کیس، پانچ ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف...

جمہوریت، آئین و قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی،عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا...

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...