Home سیاست الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی و سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط کا معاملہ زیر غور آیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے خطوط سے متعلق قانونی پہلووٴں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دو،دو خطوط لکھے ہیں، سپیکرز نے اپنے دونوں خطوط میں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیرنتیجہ ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں سپیکرز کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ممبرسندھ نثاردرانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمدجتوئی شریک نہ ہوئے، کمیشن دوسینئرممبران کی عدم شرکت کے باعث کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو دو، دو خطوط لکھے تھے جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...