Home نیوز پاکستان وفاقی حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مہم 25 تا 28 مارچ چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، آوٴٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی، 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی، فیصل آباد، خیرپور، قصور کے مخصوص ایریاز میں پولیو مہم چلے گی، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر، ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ،فیصل آباد، قصور، رحیم یار خا ن میں پولیو مہم چلے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب، چمن، خضدار، کیچ، لسبیلہ، صحبت پور، نصیر آباد، جعفر آباد میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...