Home سیاست حکومت اور اپوزیشن کا مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ

حکومت اور اپوزیشن کا مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد بناکر مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان سے منتخب ایم این اے اختر مینگل کے استعفیٰ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر کے چیمبر ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ وفد ناراض اختر مینگل کے پاس جائے گا اور انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے گا۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی ملاقات میں اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک تھے جب کہ حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللہ اور خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی، مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی، بلوچستان کی صورتحال پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

سردار اختر مینگل کے استعفے پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی، حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد اختر مینگل کے پاس بھیجنے کی تجویز دی جو کہ اپوزیشن کی جانب سے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تجویز منظور ہونے کی صورت میں مشترکہ وفد بھیج کر اختر مینگل کو منا کر ایوان میں لایا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...